شیشے کی بلند و بالا عمارتوں کا خوفناک نقصان سامنے آگیا

شیشے کی بلند و بالا عمارتوں کا خوفناک نقصان سامنے آگیا
شیشے کی بلند و بالا عمارتوں کا خوفناک نقصان سامنے آگیا
کیپشن:    سورس:   Facebook

  

فلاڈیلفیا (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں شیشے کی اونچی عمارتوں کی وجہ سے پرندوں کی اموات میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

نیو یارک پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق جمعے کو فلاڈیلفیا شہر میں لگ بھگ ایک ہزار سے 1500 پرندے اونچی عمارتوں کے شیشوں سے ٹکرانے کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

سٹیفن میکی جیوسکی نامی شہری عمارتوں سے ٹکرانے والے پرندوں کو جمع کرتے ہیں اور اگر ان میں سے کوئی پرندہ زخمی ہو تو اس کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں ایسے 50 پرندوں کی تصاویر پوسٹ کیں جو بلند و بالا شیشے کی عمارتوں سے ٹکرا کر ہلاک ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ شیشے کی عمارتوں سے پرندوں کے ٹکرانے کے حوالے سے ریسرچ کر رہے ہیں۔ 2 اکتوبر (جمعہ کو) انہوں نے ایک دن میں ایسے 400 پرندے جمع کیے جو ان عمارتوں سے ٹکرا کر ہلاک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ نہ  صرف اونچی عمارتیں بلکہ تمام ہی عمارتیں جن میں شیشہ استعمال کیا گیا اور کاریں پرندوں کیلئے موت کے برابر ہیں۔

Day 32-Bird Collision Research Project October 2. 2020 Slaughter. This is the worst day of my life. I have collected...

Posted by Stephen Maciejewski on Friday, October 2, 2020

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -