وزیر اعظم کا سرکاری اداروں اور محکموں تک کمزور طبقہ کی رسائی مزید آسان بنانے کا حکم

وزیر اعظم کا سرکاری اداروں اور محکموں تک کمزور طبقہ کی رسائی مزید آسان بنانے ...
وزیر اعظم کا سرکاری اداروں اور محکموں تک کمزور طبقہ کی رسائی مزید آسان بنانے کا حکم

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے سرکاری اداروں اور محکموں تک کمزور طبقہ کی رسائی مزید آسان بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا سرکاری اداروں کو خدمت کیلئے ہر صورت پابند بنایا جائے، پی ٹی آئی حکومت کا منشور عوام کی عملی خدمت کرنا ہے، سرکاری اداروں کو خدمت کیلئے ہر صورت پابند بنایا جائے، گورننس کی بہتری عوام،اداروں میں بہتر راوبط سے مشروط ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم آفس نے ملک بھر کے 8864سے زائد سرکاری دفاتر کو مراسلہ جاری کردیا ہے، جس میں سرکاری افسران کو ڈیش بورڈز سیکمزاورطبقے کی شکایات درج کرنے کا حکم دیا۔جاری مراسلے میں سرکاری افسران کوبزرگ، بیوہ، معذور افراد کی سہولت کیلئے خصوصی ہدایات کردیں۔وزیر اعظم کی ہدایت پر ملک کا سب سے بڑا شکایات کا نظام مکمل فعال کردیا گیا، صوبوں میں سٹیزن پورٹل پرافسران کے 8864 ڈیش بورڈز کو ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔۔پی ایم ڈیلیوری یونٹ نے سرکاری اداروں کو ضابطہ اخلاق بھی بھجوا دیے، اس حوالے سے تمام وفاقی سیکریٹریز،چیف سیکریٹریز،آئی جیز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے مراسلے میں کہا ہے کہ ضرورت مند کو شکایات کیلئے متعلقہ ادارے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، کسی بھی قریبی سرکاری دفتر میں عملہ شکایات درج کرنے کاپابندہو گا اور سرکاری اداریشہری کی شکایت متعلقہ محکمے کو بھیجنے کے پابند ہوں گے۔وزیراعظم آفس کا کہنا تھا کہ مختلف علاقوں میں موبائل،انٹرنیٹ سہولت نہ ہونے پرفیصلہ کیا گیا،شہریوں کوسہولت سے آگاہی کیلئے مہم بھی شروع کی جائے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -