موجودہ حکومت کا خاتمہ قریب ہے،جلد نئی منتخب حکومت قائم ہوگی:بلاول بھٹو کا دعوی

موجودہ حکومت کا خاتمہ قریب ہے،جلد نئی منتخب حکومت قائم ہوگی:بلاول بھٹو کا ...
موجودہ حکومت کا خاتمہ قریب ہے،جلد نئی منتخب حکومت قائم ہوگی:بلاول بھٹو کا دعوی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ قریب ہے،جلد نئی منتخب حکومت قائم ہوگی۔

نجی چینل بول نیوزکے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی پنجاب کے صدرقمر زمان کائرہ نے ملاقات کی ، ملاقات میں پارٹی معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ حکومت کاخاتمہ قریب ہے، عوام کو آگاہ کرنا ضروری عوام حکومت سے تنگ آچکے ہیں،جلد نئی متنخب حکومت قائم ہوگی ، اس حوالے سے عوام کوآگاہ کرنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔

ملاقات کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی نے واضح کیا کہ وہ جلدپنجاب کے تفصیلی دورے پرآرہے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -