تعمیراتی شعبے کی ترقی کے لیے کوششیں تاخیر کا شکار نہ ہوں:وزیراعظم کی ہدایت

تعمیراتی شعبے کی ترقی کے لیے کوششیں تاخیر کا شکار نہ ہوں:وزیراعظم کی ہدایت
تعمیراتی شعبے کی ترقی کے لیے کوششیں تاخیر کا شکار نہ ہوں:وزیراعظم کی ہدایت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تعمیراتی شعبے کی ترقی کے لیے کوششیں تاخیر کا شکار نہ ہوں۔ کورونا سے متاثرہ معیشت کی بحالی کے لیے تعمیراتی شعبہ بہت اہم ہے۔

نجی چینل جیونیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا چیئرمین نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی، چیف سیکریٹریز کو تعمیراتی شعبہ پر توجہ دینے کی ہدایت کر دی ، ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے متاثرہ معیشت کی بحالی کے لیے تعمیراتی شعبہ بہت اہم ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے این سی سی برائے مکانات، تعمیرات وترقی کے اجلاس کی صدارت کی، وزیراعظم عمران خان کو تعمیراتی شعبے میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ اتھارٹی کے 10منصوبے تعطل کا شکار تھے، کام دوبارہ شروع ہونے سے 38ہزار 667یونٹس تعمیر ہوں گے، منصوبوں کا تخمینہ 120.21ارب روپے ہے۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پاکستان ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن کے 27ارب 85کروڑ کے 3منصوبے ہیں، تینوں منصوبوں سے 5ہزار 372یونٹس تعمیرہوں گے۔وزیراعظم عمران خان نے تعمیراتی شعبے کی ترقی کے لیے جاری کوششوں کو تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کورونامتاثرہ معیشت کی بحالی کیلئے تعمیراتی شعبہ بہت اہم ہے، اس کی ترقی کے لیے کوششیں تاخیر کا شکار نہ ہوں۔

مزید :

قومی -