پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم عمران خان کے بارے ایسا دعویٰ کر دیا کہ ہر کوئی حیران رہ جائے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ وزراء اور معاونین میں پائی جانے والی کھلبلی عمران خان کی پریشانی ظاہر کرتی ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم چاہے پورے ملک کو جیل بھی بنائیں مگر انہیں اقتدار چھوڑنا ہی پڑے گا۔
نجی ٹی وی کے مطابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ اب عمران خان معافی ناموں کی درخواست لکھ کر جیب میں رکھ لیں کیونکہ ان کا عوامی احتساب شروع ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین عوام سے تنخواہ لیتے ہیں،وہ عوام کا راستہ نہیں روک سکتے اور نہ ہی کٹھ پتلی وزیراعظم کو سہارا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جیالوں نے چار آمروں کو شکست دی ہے، کٹھ پتلی تو ایک دھکے کی مار ہے، ابھی تو پی ڈی ایم کے جلسوں کا شیڈیول آیا ہے، جب یہ جلسے ہوں گے تو سلیکٹڈ وزیراعظم کو دن میں بھی تارے نظر آئیں گے۔