حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے اکتوبر کے لیے گھریلو اور کمرشل ایل پی جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے، رواں ماہ ایل پی جی کی قیمتوں میں یہ دوسرا اضافہ ہے۔نجی نیوز چینل ہم نیوز کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 60 روپے اور کمرشل کی 200 روپے بڑھ گئی۔ ملک میں ایل پی جی کی قیمت اضافے کے بعد 125 روپے فی کلو تک پہنچ گئی جبکہ کمرشل سلینڈر کی قیمت میں دوسو روپے تک اضافہ ہوگیا ہے۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی کھپت کو پورا کرنے کے لئے ایک لاکھ میٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت اس سلسلے میں فوری اقدامات کرے۔