افغانستان، جھڑپوں میں 28عسکریت پسند 8سیکیورٹی اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

افغانستان، جھڑپوں میں 28عسکریت پسند 8سیکیورٹی اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی
افغانستان، جھڑپوں میں 28عسکریت پسند 8سیکیورٹی اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

  

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن)افغان فورسز نےملک کےمختلف حصوں میں طالبان کےساتھ  ہونے والی جھڑپوں اور کارروائیوں  کے دوران  28طالبان عسکریت پسندوں کو ہلاک اور 13دیگر کو زخمی کر دیا،ان کارروائیوں میں افغان فورسز کے8اہلکاروں کےہلاک ہونےاورکئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں ،دوسری طرف طالبان نے ان ہلاکتوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ۔

غیر ملکی میڈیاکےمطابق افغان مغربی صوبہ غور کے مقامی فوجی افسر محمد اندرابی نے کابل شاہراہ پر ہونے والی جھڑپوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ان جھڑپوں میں  20 باغی ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہو چکے ہیں جبکہ شاہراہ کےساتھ متعدد دیہات کو طالبان عسکریت پسندوں سے صاف کر دیا گیا ہے۔اندرابی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے فرار ہونیوالےعسکریت پسندوں سے 40موٹرسائیکلیں قبضے میں لے لی ہیں تاہم ان ہلاکتوں کے بارے میں ابھی تک طالبان عسکریت پسندوں کی طرف سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب افغانستان کے شمالی صوبہ فریاب کے ضلع خواجہ سبز پوش  میں ہلاکت خیز جھڑپ کے نتیجے میں 8 شدت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے یہ بات صوبائی پولیس کی جانب سے یہاں جاری بیا ن میں کہی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ طالبان جنگجوؤں نے خواجہ سبز پوش ضلع کے انا بیگ گاؤں میں سکیورٹی چیک پوائنٹس پر حملہ کردیا اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے8 شدت پسند موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 5 زخمی ہوئے، اس موقع پر کئی شدت پسند فرارہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک مقامی دیہاتی زخمی بھی  ہوا ۔سیکیورٹی فورسز کا کہنا تھا کہ وہ فرار ہونے والےشدت پسندوں کا تعاقب جاری رکھیں گے۔طالبان جنگجوؤں نے تاحال اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

 افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب میں طالبان عسکریت پسندوں نے سیکورٹی چوکیوں پر حملہ کر کے 5 سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا،ضلعی گورنر محب اللہ سیدی کے مطابق طالبان عسکریت پسندوں نے  ضلعی ہیڈکوارٹر سے معلق  علاقے بخمل کوچہ میں سیکیورٹی چوکیوں پر حملہ کیا جس میں 5 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے،اس جھڑپ میں عسکریت پسندوں کا بھی جانی نقصان ہوا، صوبائی کونسل کےرکن خلیل الدین حکیمی نے تصدیق کی کہ پولیس اور فوج کے جوانوں سمیت 8 سیکورٹی اہلکار ہلاک اور 1 درجن سے زائد دیگر اہلکار یا تو زخمی ہو گئے ہیں یا لاپتہ ہو گئے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -