نیب کی جانب سے اداروں کو نواز شریف کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کے لیے خط
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب نے نوازشریف کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کے لیے دیگر اداروں کو خط لکھ دیا ہے۔
نجی چینل بول ٹی وی کے مطابق قومی احتساب بیور کی جانب سے نوازشریف کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کے لیے دیگر اداروںکو خط لکھا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف کے اشتہار ی ہنوے کا ریکارڈ امیگریشن سسٹم میں شامل کیا جائے۔علاوہ ازیں نوازشریف کے اشتہاری ہونے کے معاملے پر پولیس کو بھی خط ارسال کیا گیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ رائے ونڈ کے باہر بھی اشتہار چسپاں کیا جائے۔دوسری جانب ایف آئی اے ذرائع نے خط ملنے کی تصدیق کر دی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خط ڈی جی ایف آئی اے کو موصول ہوچکا ہے اور نیب کے خط پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔