ایک ہفتے کے دوران پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں اتنی زیادہ کمی کہ یقین نہ آئے

ایک ہفتے کے دوران پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں اتنی زیادہ کمی کہ یقین نہ ...
ایک ہفتے کے دوران پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں اتنی زیادہ کمی کہ یقین نہ آئے
کیپشن:   پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر میں 20 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی: سٹیٹ بینک سورس:   

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں ساڑھے 20 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زر مبادلہ ذخائر کے حوالے سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر میں 20 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے 58 کروڑ ڈالر بیرونی قرضوں کی مد میں ادا کیے جبکہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے 30 کروڑ ڈالر وصول ہوئے۔

ادائیگیوں کے بعد پاکستان کے سرکاری زر مبادلہ ذخائر 12 ارب 15 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 19 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، پاکستان کے مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر اس وقت 19 ارب 35 کروڑ ڈالرز ہیں۔

مزید :

بزنس -