چارسدہ میں فائرنگ کاخونی واقعہ،3سگے بھائی قتل 

چارسدہ میں فائرنگ کاخونی واقعہ،3سگے بھائی قتل 
چارسدہ میں فائرنگ کاخونی واقعہ،3سگے بھائی قتل 

  

چارسدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)چارسدہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین سگے بھائی جاں بحق ہوگئے ۔ نجی چینل ڈان نیوز کے مطابق چارسدہ کے علاقے گڑھی حمید گل میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین سگے بھائی جان بحق ہوگئے اور چوتھا زخمی ہوگیا ہے۔زخمی ہونے والے شخص کو ایل آر ایچ ہستاپ پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے نعشیں ہسپتال منتقل کر دیں اور تفتیش کا آغازکر دیافائرنگ کے بعد ملزمان فرارہوگئے،پولیس نے تلاش شروع کر دی۔خیال رہے ابتدائی تفتیش کے مطابق جھگڑا لین دین کے باعث پیش  آیا۔

مزید :

قومی -