اب عوام کا نہیں عمران خان کے گھبرانے کا وقت ہو چکا:چیئرمین پیپلزپارٹی

اب عوام کا نہیں عمران خان کے گھبرانے کا وقت ہو چکا:چیئرمین پیپلزپارٹی
اب عوام کا نہیں عمران خان کے گھبرانے کا وقت ہو چکا:چیئرمین پیپلزپارٹی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی پی نے ایم آر ڈی اور اے آر ڈی کی طرح پی ڈی ایم کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ عوام کی امید بن چکی ہے،عمران خان کی حکومت مکمل طور پر ناکام ثابت ہوچکی،اب عوام نہیں بلکہ عمران خان کےگھبرانے کا وقت ہوچکا ہے،عوام دشمن حکومت کے پاس ماضی کی حکومتوں پر الزام دھرنے کے سوا بتانے کو کچھ بھی نہیں۔

نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز" کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت مکمل طور پر ناکام ثابت ہوچکی ہے،اب عوام نہیں بلکہ عمران خان کےگھبرانے کا وقت ہوچکا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام دشمن حکومت کے پاس ماضی کی حکومتوں پر الزام دھرنے کے سوا بتانے کو کچھ بھی نہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی پی پی نے ایم آر ڈی اور اے آر ڈی کی طرح پی ڈی ایم کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ عوام کی امید بن چکی ہے۔

مزید :

قومی -