اوروں کو نصیحت خود میاں فصیحت، وفاقی وزیر فواد چوہدری  کے  دو سرکاری رہائش گاہوں پر قبضے کا انکشاف 

اوروں کو نصیحت خود میاں فصیحت، وفاقی وزیر فواد چوہدری  کے  دو سرکاری رہائش ...
اوروں کو نصیحت خود میاں فصیحت، وفاقی وزیر فواد چوہدری  کے  دو سرکاری رہائش گاہوں پر قبضے کا انکشاف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی   چوہدری فواد حسین  کی جانب سے   خلاف ضابطہ  دو سرکاری رہائش گاہوں پر قبضے کا انکشاف ہواہے جس پر   قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سخت  نوٹس  لیتے ہوئے  ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کی منظوری سے    وفاقی وزیرکو  لاج خالی کرنے کا خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی   چوہدری فواد حسین  کی جانب سے     خلاف ضابطہ  دو سرکاری رہائش گاہوں پر قبضے کا انکشاف ہواہے۔ انہوں نے ایک رہائش گاہ  کو بطور ممبر قومی اسمبلی اور دوسری کو  بطور وفاقی  وزیر اپنے  استعمال  میں رکھاہواہے۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری   ایک طرف پارلیمنٹ لاجز میں لاج نمبر E-401پر قابض ہیں  تودوسری  طرف بطور وزیر انہوں  نے  منسٹر انکلیو میں بھی گھر الاٹ کروا رکھا ہے جو ان کے زیر استعمال ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹس لے لیا  اور فوری طور پروفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو  لاج خالی کرنے کیلئے  خط لکھ دیا۔خط کی کاپی  آئی این پی  نے حاصل کر لی۔خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر کو منسٹر انکلیو میں گھر آلاٹ ہے جبکہ وفاقی وزیر نے فیملی سوٹ E-401 بھی قبضے میں  اپنے رکھا ہوا ہے جو خلاف ضابطہ ہے،پارلیمنٹ لاجز میں فیملی سوٹ کی کمی ہو گئی ہے۔کچھ ارکان قومی اسمبلی لاج کی الاٹمنٹ کے لئے ویٹنگ  لسٹ پر ہیں۔ اس لئے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لاج E-401 خالی کر دیں تاکہ منتظر ایم این اے کو لاج الاٹ کیا جا سکے۔خط قومی اسمبلی کے سیکشن آفیسر آصف علی زیدی کی جانب سے لکھا گیا جس کی  منظوری  ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے دی ہے اور یہ انہی کی ہدایت  سے جاری کیا گیا۔