ایک ساتھ افغانستان گئے ،ایک ساتھ ہی نکلیں گے: نیٹو چیف کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل

ایک ساتھ افغانستان گئے ،ایک ساتھ ہی نکلیں گے: نیٹو چیف کا ٹرمپ کے بیان پر ...
ایک ساتھ افغانستان گئے ،ایک ساتھ ہی نکلیں گے: نیٹو چیف کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل
کیپشن:    سورس:   Flicker

  

برسلز(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیٹو چیف نے کہا ہے کہ ہم ایک ساتھ افغانستان گئے تھے ایک ساتھ ہی نکلیں گے۔ تمام ممبران کو باہمی مشاورت سے فیصلے کرنے چاہئیں۔

نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق نیٹو چیف کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل میں کہا گیا ہے کہ تمام ممبران کو باہمی مشاورت سے فیصلے کرنا چاہیں،ہم اکٹھے افغانستان گئے اور اکٹھے ہی نکلیں گئے۔واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ نے کرسمس سے پہلے افغانستان سے اپنی افواج کے مکمل انخلا کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ٹرمپ نے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ ہمیں افغانستان میں تھوڑی تعداد میں خدمات انجام دینے والے اپنے بہادر مرد اور خواتین کو کرسمس تک واپس اپنے گھر بلا لینا چاہیے۔

ادھر طالبان کی جانب سے صدر ٹرمپ کے بیان کا خیر مقدم کیا گیا ہے،طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجوں کا انخلا امریکا، طالبان امن معاہدے کے حوالے سے ایک مثبت قدم ہو گا۔ طالبان کی حکومت امریکا سمیت دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھے گی۔

مزید :

بین الاقوامی -