اپوزیشن کا احتجاج سلیکٹڈ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا:ملک افضل کھوکھر

  اپوزیشن کا احتجاج سلیکٹڈ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا:ملک افضل ...
  اپوزیشن کا احتجاج سلیکٹڈ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا:ملک افضل کھوکھر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور  ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ معاشی بد حالی، بے روز گاری، لاقانونیت ،عدم تحفظ کا شکار عوام نااہل حکمرانوں سے نجات کا فیصلہ کر چکی، اپوزیشن کا احتجاج سلیکٹڈ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ، تبدیلی سرکار نےوزیراعظم آزاد کشمیر  سمیت مسلم لیگ ن کے قائدین کے خلاف غداری کے مقدمات درج کرواکر جگ ہنسائی اور دشمن کو خوش کیا جبکہ کشمیریوں سے بھی دشمنی کی انتہا کردی۔

تفصیلات کے مطابق کھوکھر پیلس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی محمد افضل کھوکھر کا کہنا تھا کہ ملک میں بحران پر توجہ دینے کی بجائے اپوزیشن کی آواز کو دبانے کی پالیسی پر تمام حکومتی وزیر مشیر زور دے رہے ہیں، وزیر مشیروں کے بیانات سے پی ڈی ایم نا توکمزورہوگی اور ناہی کوئی دراڈ ڈال سکیں گے، اپوزیشن نے عوام کے ساتھ ہونے والے مظالم بہت برداشت کئے، اب اپوزیشن نےطبل جنگ بجادیا اب احتجاج کی ٹرین رکنے والی نہیں۔افضل کھوکھرنے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے ملک کو گندم کے بحران کا سامنا کرنا پڑا،آٹے کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں،شہر میں روٹی نایاب ہو چکئی ہے جبکہ جان بچانے والی ادویات 262فیصد مہنگی  کر دی گئی ہیں،آج عوام بے یارو مدد گار ہے اور کوئی پرسان حال نہیں ،اپوزیشن جماعتیں عوام کے ساتھ کھڑی ہیں اور عوام کے ساتھ اب مزید زیادتی برداشت نہیں کریں گے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -