امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں لگا دیں 

امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں لگا دیں 
امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں لگا دیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔ امریکہ نے ایران کے 18 بینکوں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق جمعرات کی سہ پہرامریکی محکمہ خزانہ کے ذریعہ اعلان کردہ نئے اقدامات میں 18 بڑے ایرانی بینکوں کو نشانہ بنایا گیا ، جو پہلے امریکی پابندیوں کے تابع نہیں تھے۔ یہ اقدام بڑے پیمانے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط شدہ ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت کیے گئے۔امریکی سیکریٹری خزانہ اسٹیون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری پابندیوں کے پروگرام اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک کہ ایران دہشت گردی کی سرگرمیوں کی حمایت بند نہیں کرتا ہے اور اپنے جوہری پروگراموں کو ختم نہیں کرتا ہے۔ ایرانی عوام کی حمایت کے لئے انسانی ہمدردی کے لین دین کی اجازت دیتے رہیں گے۔

مزید :

قومی -