حکومت کا عشرہ رحمۃ ا للعالمین ﷺ کے مبارک موقع پر ایسا فیصلہ سامنے آ گیا کہ ہر کوئی خوش ہو جائے 

حکومت کا عشرہ رحمۃ ا للعالمین ﷺ کے مبارک موقع پر ایسا فیصلہ سامنے آ گیا کہ ہر ...
حکومت کا عشرہ رحمۃ ا للعالمین ﷺ کے مبارک موقع پر ایسا فیصلہ سامنے آ گیا کہ ہر کوئی خوش ہو جائے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ عشرہ رحمۃ ا للعالمینﷺ کے دوران سکولوں، کالج اور درسگاہوں میں سیرت النبیﷺ پر تقریری اور نعتیہ مقابلے منعقد کروائے جائیں گے ،علمائے کرام، سکالرز اور نمایاں کارکردگی کے حامل طلبا عشرہ رحمت للعالمینﷺ پر موثر عوامی آگہی دینگے ۔

وزیراعظم پاکستان کے حکم پر 3 تا 13 ربیع الاول کو عشرہ رحمۃ ا للعالمینﷺ منانے کے حوالے وزارت مذہبی امور میں اعلی سطحی مشاورتی اجلاس وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت ہو اجس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت وفاقی و صوبائی سیکرٹریز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سکولوں، کالج اور درسگاہوں میں سیرت النبیﷺ پر تقریری اور نعتیہ مقابلے منعقد کروائے جائیں گے۔

علمائے کرام، سکالرز اور نمایاں کارکردگی کے حامل طلبا عشرہ رحمت للعالمینﷺ پر موثر عوامی آگہی دینگے ،بطور خاص خواتین کے حقوق، معاشرے میں بڑھتی جنسی درندگی اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے آگہی دی جائے گی۔اجلاس سے خطاب میں وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہاکہ پبلشرز عشرہ رحمت للعالمینﷺ کے دوران سیرت النبیﷺ کی کتب پر خصوصی رعایت دیں۔ سرکاری و نجی ٹی وی چینلز کے ذریعے سیرت طیبہﷺ کے مختلف پہلووں کو اجاگر کیا جائے گا، پیمرا، سرکاری و نجی ٹی وی چینلز کو خصوصی ہدایات جاری کرے گا۔ پیر نور الحق قادری نے کہاکہ دوسرے اسلامی ممالک میں منعقدہ ربیع الاول کے پروگرامز کی خصوصی تشہیر کی جائے گی۔

مزید :

قومی -