’ عمران صاحب کسی بھی صورت ای وی ایم کے ذریعے آئندہ انتخابات نہیں ہوں گے ‘ مسلم لیگ ن بھی میدان میں آ گئی

’ عمران صاحب کسی بھی صورت ای وی ایم کے ذریعے آئندہ انتخابات نہیں ہوں گے ‘ ...
’ عمران صاحب کسی بھی صورت ای وی ایم کے ذریعے آئندہ انتخابات نہیں ہوں گے ‘ مسلم لیگ ن بھی میدان میں آ گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نےکہاہےکہ عمران صاحب کسی بھی صورت  الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم ) کے ذریعے آئندہ انتخابات نہیں ہوں گے ،عوام کو اصل صورتحال بتائیں کہ چور وزیراعظم نے آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوروں کو این آر او دیا،چور وزیراعظم اور اس کے چور ساتھیوں کی وجہ سے ملک میں تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری بڑھی ہے ،عوام کا یہ پیغام عمران صاحب کو پہنچائیں کہ وزیراعظم چور ہے، اس لئے آئندہ الیکشن میں انہیں عوام کا ووٹ نہیں ملے گا ۔

وزیراعظم عمران خان کے اجلاس سے خطاب پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام کو اصل صورتحال بتائیں کہ وزیرعظم چور ہے اِس لئے آٹا مہنگا ہوا ،عوام کو اصل صورتحال بتائیں وزیراعظم چور ہے اِس لئے چینی مہنگی ہوئی،عوام کو اصل صورتحال بتائیں وزیراعظم چور ہے اِس لئے پٹرول مہنگا ہوا ،عوام کو اصل صورت حال بتائیں وزیراعظم چور ہے اِس لئے ملک میں تاریخی مہنگائی ہوئی ،عوام کو اصل صورتحال بتائیں وزیراعظم چور ہے اِس لئے ایل این جی مہنگی ہوئی،عوام کو اصل صورتحال بتائیں وزیراعظم چور ہے اِس لئے بجلی مہنگی ہوئی،عوام کو اصل صورتحال بتائیں وزیراعظم چور ہے اِس لئے دوائی مہنگی ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ عوام کو اصل صورتحال بتائیں وزیراعظم چور ہے اِس لئے ڈالر مہنگا ہوا ،عوام کو اصل صورتحال بتائیں کہ چور وزیراعظم نے آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوروں کو این آر او دیا ،چور وزیراعظم اور اس کے چور ساتھیوں کی وجہ سے ملک میں تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری بڑھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کا یہ پیغام عمران صاحب کو پہنچائیں کہ وزیراعظم چور ہے، اس لئے آئندہ الیکشن میں انہیں عوام کا ووٹ نہیں ملے گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -