ڈیجیٹل لینڈنگ کی خدمات فراہم کرنے کا آغاز کردیاگیا، ٹیمناز کمپنی

ڈیجیٹل لینڈنگ کی خدمات فراہم کرنے کا آغاز کردیاگیا، ٹیمناز کمپنی

  

لاہور(پ ر)Temenos (SIX: TEMN) بینکنگ سافٹ ویئر کمپنی ہے جس نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے ٹورزم ڈیولپمنٹ فنڈ (TDF)سے Temenosکے اشتراک سے صرف 60دن میں ڈیجیٹل لینڈنگ کی خدمات فراہم کرنے کا آغاز کردیاگیاہے۔ یہ نئی سروس سرمایہ کاروں اور سیاحت کے شعبہ سے متعلق کاروباری افراد کو TDFسے مالیاتی حل کی فراہمی کیلئے تیز تر رسائی پیش کرتی ہے۔ 15 بلین سعودی ریال  4)بلین امریکی ڈالر)کا یہ فنڈ نجی شعبہ کی سیاحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری اورسیاحت کے فروغ کیلئے قائم کیا گیا ہے جوسعودی معیشت میں تنوع پیدا کرنے کے منصوبوں کاایک حصہ ہے۔موجودہ وبا ء کے باعث درپیش غیر معمولی عالمی چیلنجزسے مقابلے کیلئے نئی ڈیجیٹل سروس سیاحت کے مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو سیاحت کی ترقی کے لئے مالیاتی حل تک تیز تر اور آسان تر رسائی فراہم کرتی ہے۔ فی الحال یہ سروس کارپوریٹ قرضہ جات اور ٹریثری سرمایہ کاری کی پروڈکٹس کی بلارکاوٹ ڈیجیٹل طریقے سے آن بورڈنگ اور اصل مقام تک فراہمی کیلئے پیش کی جارہی ہے۔

مزید :

کامرس -