پاکپتن‘ڈیجیٹل ڈیرہ سے پیداوار بڑھے گی، عامر حیات بھنڈارہ

     پاکپتن‘ڈیجیٹل ڈیرہ سے پیداوار بڑھے گی، عامر حیات بھنڈارہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو ر (سٹی رپورٹر) پاکستان میں جدید کاشتکاری کے لئے ڈیجٹیل ڈیرہ قائم کر دیا گیا، پاکپتن کے دور دراز گاؤں چک26ایس پی میں کاشتکاروں کو زرعی پیداوار میں اضافہ، کھادوں کے مناسب استعمال، موسمیاتی تبدیلیوں، زرعی ادویات کے استعمال اور دیگر متعلقہ معلومات سے آگاہی کیلئے15ہزار کاشتکاروں کی تربیت کے لئے منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے، گاؤ ں میں جہاں مو بائل کے سگنل بھی نہیں آتے وہاں باقاعدہ انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنا کسی معجزے سے کم نہیں ہے منصوبے کی تکمیل کا تما م تر سہرا ایگری کلچر ری پبلک اور ا نٹر نیٹ سوسائٹی کو جاتا ہے ڈیجیٹل ڈیرہ کے افتتاح کے موقع پر ایگریکلچر ری پبلک تھنک ٹینک کے بانی عامر حیات بھنڈارہ نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہمارا گاؤں شہر سے دور ہے وہاں کاشتکاروں کی تربیت کے لئے کوئی انتظام نہ تھا ڈیجیٹل ڈیرہ کے قیام سے گاؤں کے جوان، بوڑھے، بچے اس پروگرام سے استعفادہ کرکے ملک میں زرعی پیداوار میں اضافہ کا سبب بنیں گے، انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے فی ایکٹر پیداوار میں بے پناہ اضافہ ہو اہے  لہذا گاوں کے کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافہ ہو گا بلکہ ملکی زرعی پیداوار میں اضافہ کرکے ملک کی تعمیرو ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے، اس موقع پر ڈی جی ایکسٹینشن انجم بٹر نے بھی خطاب کیا  اور محکمہ کی جانب سے بھی تعاون کا یقین دلایا، 

مزید :

کامرس -