چیئرمین فیئر اینڈ لائل گروپ کا حاجی لطیف سے اعلان لاتعلقی

چیئرمین فیئر اینڈ لائل گروپ کا حاجی لطیف سے اعلان لاتعلقی

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) فیئر اینڈ لائل گروپ ڈی ایچ اے لاہور کے چیئرمین شیخ احتشام نے فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین اور صدارتی امیدوار حاجی لطیف سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر میں ہونے والے انتخابات کے لیے ہمارے معاملات رئیلٹرز گروپ سے طے پا گئے ہیں روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیئر اینڈ لائل گروپ میں بغاوت اور ٹوٹ پھوٹ کا تاثر درست نہیں،تین چار افراد ناراض ہیں جو گھر کا مسئلہ ہے ان کو منا لیں گے۔ شیخ احتشام نے کہا حاجی لطیف کی ہم نے حمایت کی تھی کہ وہ فیئر اینڈ لائل گروپ کے ممبر ہیں لیکن انہوں نے تسلسل سے  ایسی غلطیاں کیں جس وجہ سے وہ پہلے نمبر کی بجائے چوتھے نمبر کے امیدوار بن گئے۔ رئیلٹرز گروپ سے کے حوالے سے شیخ احتشام نے کہا باہم مل کر چلیں گے سیٹس بھی لیں گے۔ چیئرمین نے کہا اکرام چوہدری اور بابر بٹ کی ناراضگی دور کریں گے وہ میرے بازو ہیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -