ڈی ایچ اے ریئلٹرزتقسیم،سیکرٹری نے اپنا گروپ بنا لیا

ڈی ایچ اے ریئلٹرزتقسیم،سیکرٹری نے اپنا گروپ بنا لیا

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے رئیلٹرز دو واضع گروپوں میں تقسیم، سیکرٹری نے اپنا گروپ بنا لیا۔ ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سابق صدر میجر (ر) رفیق حسرت گروپ بنانے میں کامیاب، 2018ء الیکشن کے فاتح رئیلٹرز گروپ کے جنرل سیکرٹری میاں شاہد محمود دسمبر 2021ء کے الیکشن میں صدراتی امیدوار کے طور پر میدان میں آگئے۔ گروپ کے چیئرمین میجر رفیق حسرت ہوں گے دیگر امیدواروں اور پینل کا اعلان میاں شاہد محمود اور میجر رفیق حسرت آج یا کل کریں گے۔ روزنامہ پاکستان کو معلوم ہو ا ہے ڈی ایچ اے لاہور کی ڈیلرز سیاست میں ڈرامائی موڑ آگیا ہے میجر رفیق حسرت جن کا اپنا کوئی گروپ نہیں، ہمیشہ دوسرے گروپوں سے رابطے کر کے میدان میں آتے رہے ہیں گزشتہ 3ماہ سے مختلف گروپوں اور ان کے افراد سے رابطے میں تھے گزشتہ روز اپنے مشن میں کامیاب رہے۔ اس حوالے سے میجر رفیق حسرت سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا ابھی انتظار کریں کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔رئیلٹرز گروپ کے اہم رہنما اعجاز امین چوہدری نے  بھی جنرل سیکرٹری کی سیٹ کے حوالے سے تصدیق اور ترید کرنے سے انکار کر دیا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -