فیئر اینڈ لائل کے فاؤنڈ ر ممبر عباس شاہ الخدمت گروپ میں شامل

فیئر اینڈ لائل کے فاؤنڈ ر ممبر عباس شاہ الخدمت گروپ میں شامل

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے کے سینئر رئیل اسٹیٹ ایجنٹ اور فیئر اینڈ لائل کے فاؤنڈر ممبر سید عباس شاہ نے فیئر اینڈ لائل گروپ کو خیر آباد کہہ کر الخدمت گروپ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ دسمبر کے الیکشن میں صدراتی امیدوار میاں طلعت احمد اور ان کی ٹیم کو کامیاب کرانے کا اعلان کیا ہے، سید عباس شاہ نے ساتھیوں کے ساتھ الخدمت گروپ کے چیئرمین میاں طلعت احمداورساتھیوں کے اعزاز میں فیز ون میں عصرانہ کا انتظام کیا اور اس موقع پر کہاکہ فیئر اینڈ لائل گروپ کو چند افراد نے ہائی جیک کر رکھا ہے جوچیئرمین شیخ احتشام سے زبر دستی فیصلے کرواتے ہیں پورا ڈی ایچ اے رئیلٹرز گروپ کی کارکردگی سے ناخوش ہے انکی کشتی ڈوب رہی ہے، دسمبر کا الیکشن الخدمت گروپ کا ہو گا۔ اس موقع پر میاں طلعت احمد نے کہا تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے، عباس شاہ اور ساتھیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -