تاجر برادری کے دیرینہ مسائل حل کئے جائیں گے،عظمت علی شاہ
لاہور(سٹی رپورٹر) کوآرڈینیٹر ٹو گورنر پنجاب برائے بزنس کمیونٹی سید عظمت علی شاہ نے کہا ہے کہ لاہور کی تاجر برادری کے ساتھ دل اور روح کا رشتہ ہے جو نہ کبھی ختم ہوسکتا ہے نہ دراڑ آسکتی ہے۔۔ تاجر برادری کی مشکلات کے ازالے اور سازگار حالات کے عملی قیام کیلئے اپنی عملی کاوشوں سے خدمت کا مشن آگے بڑھائیں گے۔ لاہور کے اندرون تاجر حلقوں شمالی اور جنوبی لاہور کی تاجر برادری کیلئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔
خدمت اور تاجر حقوق کی سیاست کا علم اٹھا کر تاجر برادری کی خدمت کے عہد کو نبھائیں گے۔
گورنر ہاوس لاہور، بزنس کمیونٹی کے فورم سے ہمیشہ تاجروں کو ٹھنڈی ہوا آئی اور آتی رہے گی۔ ہمارا وسائل اور صلاحیتیں منصب اور مقام تاجر بھائیوں کے نام ہیں۔ تاجروں سے محبت کے رشتے کو ہر بحران ہر آزمائش ہر کٹھن موڑ پر ڈنکے کی چوٹ پر نبھائیں گے۔ کوآرڈینیٹر ٹو گورنر پنجاب برائے بزنس کمیونٹی کا آفس اور فورم تاجر برادری اور تجارتی حلقوں کے حقوق کیلئے متحرک اور مثبت کردار نبھائے گا۔