حکومت قادیانیوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات اٹھائے،علماء

حکومت قادیانیوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات اٹھائے،علماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم،مولانا سعید وقار، مولانا قاری محمداقبال، مولانا شکیل احمد نفیسی، مولانا عبدالعزیز ندیم، مولانا مفتی سیف اللہ ربانی، مولانا محمودالحسن قاسمی، مولانا زید معاویہ گجر، مولانا سید جنید بخاری، مولانا قاری محمدعابد حنیف، مولانا احسان اللہ نے شاہدرہ، رچنا ٹاؤن، رانا ٹاؤن، جیا موسیٰ، کوٹ عبدالمالک، نظام پورہ ودیگر مختلف مقامات پر  9اکتوبر کو جلال میرج ہال ماچس فیکٹری  شاہدرہ میں ہونیوالی ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کے حوالے سے کرتے  خطاب ہوئے کہا کہ قادیانیوں کے متعلق آئینی ترامیم اور اسلامی قوانین اور دینی اقدار کو شدید خطرات لاحق ہیں۔  وزارت خارجہ کا اولین فریضہ ہے کہ بیرونی دنیا میں اپنے سفارت خانوں کے ذریعے قادیانیوں کی اسلام و ملک دشمن سرگرمیوں کے تدارک کے لئے سنجیدگی سے فیصلہ کن اقدامات اٹھائے۔

 نہوں نے بتایا عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس9/اکتوبر بروز ہفتہ بعد نمامغرب  شاہدرہ میں کانفرنس ہوگی جس کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے اور کانفرنس میں جید علماء، مشائخ دینی سیاسی قائدین شرکت وخطاب کرینگے۔علاقہ بھر میں بینرز، سائن بورڈز پر پینافلیکس لگا دئیے گئے۔علماء  نے مزید کہا کہ کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس، ایمان کی بنیاد اور اتحاد امت کی علامت ہے۔ حکومتی ایوانوں میں موجود اسلام و ملک دشمن عناصر اور قادیانی نواز لابیاں تحفظ ختم نبوت جیسے مقدس عقیدہ اور فریضہ کو فرقہ واریت سے جوڑنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں۔