کوٹ عبد المالک، فرنس ملز میں بجلی چوری، غیر قانونی طور پر نصب ٹرانسفارمر برآمد 

کوٹ عبد المالک، فرنس ملز میں بجلی چوری، غیر قانونی طور پر نصب ٹرانسفارمر ...

  

           لاہور(خبرنگار) چیف ایگزیکٹو چودھری محمد امین کی ہدایت پر ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر کی زیر نگرانی کوٹ عبدالمالک ڈویژن میں شیخوپورہ روڈ پر واقع ایک بڑی نجی ملز کے مالک کے بھتیجے کی سٹیل فرنس ملز پر چھاپہ، 630 کے وی کا غیرقانونی ٹرانسفارمر پکڑ لیا۔ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر کے مطابق لیسکو کی 11 کے وی ٹرانسمیشن لائن سے ڈائریکٹ کنڈے لگا کر غیرقانونی لگائے گئے 630کے وی کے ٹرانسفارکے ذریعے ملز میں سپلائی کی جا رہی تھی اور اس میں کمپنی کو ماہانہ 4 لاکھ سے زائد یونٹس کی مد میں کروڑوں کا نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔ ڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغیر نے مزید بتایا کہ غیرقانونی تار اتارنے کی کوشش کی تو شک گزرنے پر کمرے کی ایک دیوار توڑی گئی تو اندر ایک بڑا 630 کے وی کا ٹرانسفارمر پایا گیا اس گرینڈ آپریشن میں ایس ای نارتھ محسن علی، ایکسئین کوٹ عبدالمالک محمد مزمل، ایس ڈی او کوٹ عبدالمالک محمد علی کے ساتھ ساتھ پولیس فورس نے بھی حصہ لیا۔ ڈائریکٹر کسٹمر سروسز کے مطابق بجلی چوری کی مد میں 28 لاکھ سے زائد یونٹس چارج کئے جائیں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -