ڈپٹی کمشنر کے شہر بھر کے دورے،صفائی مہم کا تفصیلی جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر کے شہر بھر کے دورے،صفائی مہم کا تفصیلی جائزہ لیا

  

لاہور (جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے علی الصبح ازخود شہر بھر کے مختلف مقامات میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورے کیے۔انہوں نے ایل ڈبلیو ایم سی کی ورکشاپس نمبر ون اور ٹو، شیرانوالہ گیٹ، فش منڈی اردو بازار، ریلوے اسٹیشن اور گڑھی شاہو کے علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر دورے کیے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر، جنرل مینجر آپریشنز آصف، متعلقہ زونل آفیسرز اور دیگر بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے موچی گیٹ پر ایل ڈبلیو ایم سی کی ورکشاپ نمبر ون اور ٹو کا دورہ کیا اور کوڑا کرکٹ اٹھانے والی گاڑیوں کو چیک کیا، خراب گاڑیوں کی فوری مرمت کی ہدایت کی۔ انہوں نے شیرانوالہ کے علاقے اور فش منڈی کا بھی دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا  ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاہور شہر کو گندگی سے پاک کرنا عزم ہونا چاہئے  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -