کورونا پر قابو پانے کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا،شاہد جاوید ملک

کورونا پر قابو پانے کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا،شاہد جاوید ملک

  

لاہور(پ ر) حکومت پاکستان کی طرف سے شروع کردہ ویکسینیشن ڈرائیو کو عوام میں مقبول کرنے کے لیے  پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ریجنل انفارمیشن آفس میں سیمینار منعقد کیا گیا جس میں ممتاز صحافیوں، بیوروکریٹس اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل پاکستان پوسٹ شاہد جاوید ملک نے کہا کہ ہمیں اس وبا پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔اس موقع پر شرکاء سے  ڈی آئی جی موٹرویز محبوب اسلم نے بھی خطاب کیا۔

 کہا کہ پاکستان کو اپنے لوگوں کو ویکسینیشن کے فوائد کے حوالے سے آگہی دینا ہوگی۔سابق سینئر نائب صدر سپریم کورٹ بار مرتضیٰ چوہدری اور سابق ڈی جی پی آئی ڈی اعجاز حسین دیگر نمایاں شرکاء میں شامل تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -