آئی سی سی ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی بن گئی: رمیز راجہ 

آئی سی سی ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی بن گئی: رمیز راجہ 

  

            اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں بھارتی لابی مضبوط ہے آئی سی سی بھی ایونٹ مینجمنٹ کمیٹی بن کر رہ گئی ہے، اگر انڈیا آئی سی سی کی فنڈنگ روک دے تو پاکستان کی کرکٹ ختم ہوسکتی ہے۔نیوزی لینڈ اورانگلینڈ دورہ منسوخی پر آئی سی سی کو سخت خط لکھا‘کیوی ٹیم واپس جانے پر دباؤ کا شکار، دورہ ری شیڈول سے متعلق جلد اچھی خبر ملے گی‘ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے دورے برقرار ہیں، اب آسٹریلیا پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا‘پاکستان ٹیم کو نمبر ون بنانا چاہتے ہیں، جب تک ٹیم نمبر ون نہیں بنے گی کسی کی کوئی کارکردگی نہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی امور کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کر کٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ چیئرمین شپ کی پوسٹ چیلنج سمجھ کر قبول کی تاہم اب ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھائیں گے، رمیز راجہ نے کہا کہ ہم نے انگلینڈ کی کورونا کے دنوں میں دورہ کرکے مدد کی، بدقسمتی سے ہماری مدد کرنے کوئی نہیں آیا، اگر سیریز ری شیڈولنگ ہوئی تو نقصانات کم ہوجائیں گے۔رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں بھارتی لابی مضبوط ہے، ہماری 50 فیصد اور آئی سی سی کی 90 فیصد فنڈنگ انڈیا سے آتی ہے رمیز راجہ نے ڈومیسٹک کرکٹ کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سکول سمیت گراس روٹ لیول پر توجہ دینے کی اہمیت پر زور دیا، اس حوالے سے ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاوضوں کو بڑھا کر ایک لاکھ روپے کرنے اور اسپانسرز تلاش کرنے کا بھی ذکر کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -