شاہین آفریدی کا انگلش کاؤنٹی مڈل سیکس سے معاہدہ 

  شاہین آفریدی کا انگلش کاؤنٹی مڈل سیکس سے معاہدہ 

  

 لندن(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اگلے سال کاؤنٹی چمپئن شپ میں ایکشن میں ہوں گے۔شاہین شاہ آفریدی نے 2022 کے لیے کاؤنٹی مڈل سیکس سے معاہدہ بھی کرلیا ہے۔ شاہین آفریدی مڈل سیکس کو ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ اور کاؤنٹی چمپئن شپ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔شاہین شاہ آفریدی اس سے قبل ہمپشائر کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کھیل چکے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -