جونیئر ہاکی ورلڈ کپ،29 کھلاڑیوں پر مشتمل تربیتی کیمپ کا اعلان

  جونیئر ہاکی ورلڈ کپ،29 کھلاڑیوں پر مشتمل تربیتی کیمپ کا اعلان

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئرہاکی ورلڈکپ کی تیاری کے لئے 29 کھلاڑیوں پر مشتمل تربیتی کیمپ کا اعلان کردیا،،کیمپ کمانڈنٹ و ہیڈ کوچ قومی جونیئر ہاکی ٹیم اولمپین دانش کلیم کی زیرنگرانی تربیتی کیمپ 14 اکتوبر سے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگا۔

۔تفصیلات کے مطابق انڈیا کے شہر بھوبنیشور میں 24 نومبر تا 5 دسمبر منعقد ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی قومی ہاکی ٹیم کی تیاری کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے 29 رکنی قومی جونیئر تربیتی ہاکی کیمپ کا اعلان کردیا گیا،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں کیمپ کا آغاز 14 اکتوبر کو ہوگا جس میں بھرپور پریکٹس کریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -