قومی ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ ورنون فلینڈر پاکستان پہنچ گئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے قومی ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ ورنون فلینڈر پاکستان پہنچ گئیروم آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد اسکواڈ کے بائیو ببل کا حصہ بن جائیں گے۔سابق پروٹیز کرکٹر باقاعدہ ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل لاہور میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے میچز میں بولرز کی کارکردگی کا جائزہ لے کر ان کی رہنمائی کرنا چاہتے تھے۔
مگر بلوچستان کے اسکواڈ میں چار کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ورلڈکپ کے لیے منتخب کرکٹرز کے قرنطینہ کا پلان بھی تبدیل ہوگیا، سب کو اب ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کر آج مقامی ہوٹل میں قائم بائیو ببل کا حصہ بننا ہے، یوں ورنون فلینڈر کو ایک دن بھی قذافی اسٹیڈیم میں بولرز کو ایکشن دیکھنے کا موقع نہیں ملے گا۔