شوبز انڈسٹری جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی، اسلم حسن

شوبز انڈسٹری جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی، اسلم حسن

  

لاہور(فلم رپورٹر)پروڈیوسر و اداکار اسلم حسن نے کہا ہے کہ یہ کہنا درست نہیں کہ کورونا نے فلم بینی کے رحجان کو ختم کردیا ہے پاکستان میں فلم کا رجحان ایک بار پھر بڑھے گااگر فلم بینوں کو ان کے معیار کے مطابق فلمیں دیں جائینگی توکوئی بھی غیر ملکی فلم ہمارا مقابلہ نہیں کر سکے گی،اسلم حسن نے کہا کہ  فلم انڈسٹری کے عروج کا دور آج بھی آنکھوں کے سامنے منڈلاتا رہتا ہے لیکن میں مایوس نہیں انشا اللہ ہماری فلم انڈسٹری دوبارہ اپنے پاں پر کھڑی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ میں لکھنے والوں سے صرف یہی درخواست کروں گا اب وہ نئے موضوعات کیلئے تھوڑی سی ریسرچ کریں تو کئی کہانیاں مل سکتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اسلم حسن نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کبھی ختم نہیں ہو سکتی بلکہ بہت جلد دوبارہ اپنے پاں پر کھڑی ہو گی لیکن اس کی مکمل بحالی کے لئے سرمایہ کاروں کو آگے آنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت فلم انڈسٹری کے لوگ سنجیدگی سے فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے کوشش کررہے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ہم جلد کامیاب ہو جائیں گے۔

جو لوگ ہماری مخالفت کررہے ہیں ان کو مایوسی ہوگی۔ اسلم حسن نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں سرمایہ کاری نہ ہونے کی وجہ سے ہم بحرانی کیفیت سے دوچار ہیں اس لئے سرمایہ کاروں کو آگے آناہوگاکیونکہ سرمایہ کاری ہو گی تو پاکستان فلم انڈسٹری اپنے پاں پر دوبارہ کھڑی ہو گی۔

مزید :

کلچر -