شہزادگجر نے نئی فلم ”کورٹ میرج“ کے گیت ریکارڈ کرلئے

 شہزادگجر نے نئی فلم ”کورٹ میرج“ کے گیت ریکارڈ کرلئے

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف فلمساز و ہدائتکار شہزادگجر نے اپنی نئی فلم ”کورٹ میرج“ کے گیت ریکارڈ کرلئے،تفصیلات کے مطابق ان گانوں کی ریکارڈنگ گذشتہ دنوں مقامی سٹوڈیومیں مکمل کی گئی جس میں بھنگڑا کنگ گلوکارشاہد سونواورعاصمہ لتا کی آوازمیں فلم کے گانے ریکارڈ کئے گئے۔ان گانوں کا میوزک موسیقار اشفاق علی نے ترتیب دیاتھا۔ شہزاد گجرنے بتایاکہ ان کی نئی فلم ”کورٹ میرج“ کا کیمرہ بھی گزشتہ دنوں اوپن کیا جاچکاہے اس کی شوٹنگ میں نئے گلوکاروں پر فلم کے ابتدائی سین فلمبندکئے گئے ہیں۔شہزاد گجرکا کہنا تھا کہ ان کی یہ فلم لو سٹوری اور ایکشن پر مشتمل ہے اس فلم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام حسین،ایسوسی ایٹ محمد شفیع،نغمہ نگار عبداللہ چلی،موسیقار اشفاق علی.ہیں 

،گلوکاراعاصمہ لتا اور پروڈکشن منیجر رانااکبرشاہ سلطان ہیں۔شہزاد گجرنے مذید بتایاکہ ”کورٹ میرج“ کی شوٹنگز کا آغاز ہوچکاہے اسے جلد بنا کر عوام کی عدالت میں پیش کردیاجائے گا۔

مزید :

کلچر -