ڈرامہ سیریل اسلم کا گاؤں میں کیرئیر کا یادگار کردار ہے، ارم انصاری

   ڈرامہ سیریل اسلم کا گاؤں میں کیرئیر کا یادگار کردار ہے، ارم انصاری

  

لاہور(فلم رپورٹر) نامور اداکارہ ارم انصاری نے کہا کہ ڈرامہ سیریل اسلم کا گاؤں میں کیرئیر کا یادگار کردار ادا کررہی ہوں امید ہے کہ شائقین کو ضرورپسند آئے گا ہمیشہ معیاری کرداروں کو ترجیح دینے کی وجہ سے بہت جلد شوبز میں مقام حاصل کرلیا ہے او ر اس کو قائم رکھنے کے لئے مستقبل میں بھی محنت کا سلسلہ جاری رکھوں گی ڈرامہ کے ڈائریکٹرسید علی حارث نے بہت عمدگی سے فرائض سر انجام دئیے ہیں وہ بہت منجھے ہوئے ڈائریکٹر ہیں ان کی ڈائریکشن میں کام کرکے بہت انجوائے کررہی ہوں مستقبل میں بھی ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے جبکہ ڈرامہ کے پروڈیوسر نور حسن رانا ہیں ڈرامہ شائقین کو مدتوں یاد رہے گا۔

مزید :

کلچر -