چیف جسٹس پاکستان کا پنشن کی عدم ادائیگی پرڈی جی ہیلتھ سروسز پراظہاربرہمی 

چیف جسٹس پاکستان کا پنشن کی عدم ادائیگی پرڈی جی ہیلتھ سروسز پراظہاربرہمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس پاکستان مسٹرجسٹس گلزاراحمد،مسٹرجسٹس اعجازالاحن اور مسٹرجسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی پر مشتمل بنچ نے محکمہ صحت کے اپ گریڈ کئے گئے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف دائر درخواست پرایک ہفتے میں ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی ادائیگی کا حکم دے دیا سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے پنشن کی عدم ادائیگی پرڈی جی ہیلتھ سروسز پرسخت اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ جن افسروں نے ملازمین کو غلط اپ گریڈکیا ان کے خلاف کاروائی کی بجائے پنشن روک لی گئی،پنشن کی ادائیگی کی بجائے ریٹائرڈ لوگوں کو بلاجواز تنگ کیا جارہا ہے،پنشن کی عدم ادائیگی پرذمہ داروں کے خلا ف سخت کاروائی کی جائے گی،ڈیڑھ سال گزر گیا ان کے کیس لے کربیٹھے ہیں،کیا قانون اس کی اجازت دیتا ہے؟درخواست گزاروں کاموقف تھا کہ محکمہ صحت نے ملازمین کے عہدوں کو اپ گریڈ کیا،اپ گریڈیشن کے بعد کہا گیا کہ اپ گریڈ کرنے کااختیار سیکرٹری کا تھا،محکمہ نے یہ کہہ کرپینشن روک لی کہ ڈی جی ہیلتھ سروسز نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے اپ گریڈ کیا،لاہورہائی کورٹ کے حکم کے باوجود معاملے کا جائزہ لینے کے لئے دیڑھ برس گزر گئے کمیٹی نہیں بنائی گئی۔

مزید :

علاقائی -