جسٹس شاہد بلال کے والد کی نمازِ جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت، رسم قل آج ہوگی

جسٹس شاہد بلال کے والد کی نمازِ جنازہ میں اہم شخصیات کی شرکت، رسم قل آج ہوگی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد بلال حسن کے والد کی نمازِ جنازہ اداکردی گئی،مرحوم کو لاہور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا نمازہ جنازہ میں چیف جسٹس  گلزاراحمد،مسٹرجسٹس اعجازا لاحسن اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی سمیت لاہورہائی کورٹ کے سینئرترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان،مسٹرجسٹس علی باقر نجفی سمیت سپریم کورٹ و ہائی کورٹ کے حاضر و وسابق ججوں، جوڈیشل افسروں،وکلاء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی،مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی آج بعد از نمازِ جمعہ شروع ہوگی، قرآن خوانی فاضل جج کی رہائش گاہ واقع 1ڈی کلب روڈ، جی او آر ون لاہور میں ہوگی جبکہ دعا 4 بجے کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -