درجنوں وارداتیں، 18موٹر سائیکلیں، 3کاریں، ایک رکشہ چوری، کئی راہگیر بھی لٹ گئے، 2کانسٹیبل سمیت 5افراد زخمی، ایک ڈاکو بھی مارا گیا

    درجنوں وارداتیں، 18موٹر سائیکلیں، 3کاریں، ایک رکشہ چوری، کئی راہگیر بھی ...

  

          لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے2 کانسٹیبل سمیت 5افراد زخمی، جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ 24گھنٹوں کے دوران 18موٹرسائیکلیں، 3کاریں اور 1رکشہ چوری ہوگیادیگر وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، موبائل فون اور دیگر اشیا لوٹ لی گئیں تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے علاقے میں انویسٹی گیشن ونگ کے پولیس اہلکار ای گیجٹ ایپ کے تحت چوری شدہ موبائل فونز کی روٹین تحقیقات کے سلسلے میں موبائل فون شاپ پر موجود تھے جب تین مسلح ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے دکان میں داخل ہوئے اور سب کو ہولڈ اپ کروا دیا جس پر نڈر پولیس اہلکاروں نے ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی ڈاکوؤں نے پولیس مزاحمت اور ڈکیتی میں ناکامی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے ان کا ایک اپنا ساتھی ہلاک ہوگیا ڈاکو کی فائرنگ سے پولیس اہلکار اعظم ہاتھ جبکہ اہلکار ارشد ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئے غلام محمود ڈوگر نے بتایا کہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک دوکاندار اور گاہک بھی زخمی ہو گیا جو زیر علاج ہیں نامعلوم ہلاک ڈاکو کے ساتھی فرار ہوتے وقت اپنی موٹر سائیکل موقع پر چھوڑ گئے تھے دوسرے واقعہ میں مانگا منڈی کے علاقے ملتان روڈ پر دب دیہاڑے برکس کے دفتر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران6ڈاکو وں نے اسلحے کے زور پر منشی عمران اور عملے کو یرغمال بنا کر لوٹ مار شروع کر دی اس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے منشی عمران کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے جبکہ جوہر ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو ؤں نے مناظر حسین کی دکان میں گھس کر گن پوائنٹ پر 1لاکھ 70ہزار روپے، گڑھی شاہو میں ڈاکو عماد کی دکان سے 60ہزار نقدی اور موبائل لو ٹ کر فرار ہو گئے گارڈن ٹاون میں ڈاکو شفیق سے 45ہزار نقدی و موبائل فون، راوی روڈ میں افضال سے شہزادہ الطاف سے 15ہزار نقدی و موبائل فون، رائیونڈ سٹی میں عالم خان سے 60ہزار نقدی و موبائل فون، لوئر مال میں اویس سے 9ہزار نقدی و موبائل فون، گرین ٹاون میں رزاق سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 12ہزار نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے کاہنہ سے جمشید، ڈیفنس سی سے شیخ فاروق، گلشن راوی سے کبیر کی کاریں، شاہدرہ ٹاون سے جمیل، رنگ محل سے یاسر، نولکھا سے واجد، ملت پارک سے تبریز، گلشن اقبال سے شہزاد، سبزاہ زار سے گل خان، داتا دربار سے عقیل احمد، شالیمار سے خادم حسین، شفیق آباد سے عادل، سرور روڈ سے الیاس عالمگیر۔ گلبرگ سے حشمت، نواں کوٹ سے طیب، سول لائن سے زین العابدین، نصیرآباد سے عارف، لیاقت آباد سے ظفر، سمن آباد سے حسن، گجر پورہ سے عابد کی موٹرسائیکلیں اور بادامی باغ سے رئیس احمد کا رکشہ چوری ہو گیا۔

مزید :

علاقائی -