سپریم کورٹ بارالیکشن،وکلاء کا محمد لطیف کھوسہ کی بھرپور حمایت کا عزم 

سپریم کورٹ بارالیکشن،وکلاء کا محمد لطیف کھوسہ کی بھرپور حمایت کا عزم 

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات میں 20 دن باقی رہ گئے،گزشتہ روز سپریم کورٹ بار کے صدارتی امیدوار سردار محمد لطیف کھوسہ کے اعزاز میں چائے کااہتمام کیا گیا،چائے کا اہتمام صدر لاہور ہائی کورٹ بار کے صدرمحمد مقصود بٹر کی جانب سے کیا گیاتھا،اس موقع پروکلاء کی جانب سے صدارتی امیدوار سردار محمد لطیف کھوسہ کی بھرپورحمایت کے عزم کا اظہار کیا گیا،لاہور ہائی کورٹ بار کے اقبال ایڈیٹوریم میں ہونے والی تقریب میں پروفیشنل گروپ کے سربراہ و سابق صدر سپریم کورٹ بار حامد خان نے خصوصی شرکت کی،محمد لطیف کھوسہ نے اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ کامیاب ہوکر وکلاء کی توقعات پر پورا اتریں گے اس موقع پرسابق ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ عبدالرحمان، سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار امین جاوید، سابق سیکرٹری بار شمیم الرحمان ملک،سابق چیئرپرسن پنجاب بار کونسل بشریٰ قمر،سابق صدر لاہور ہائی کورٹ باربار رانا ضیاء عبدالرحمان ک، نائب صدر ہائیکورٹ بار مدثر مگھیانہ،سابق صدر لاہور بار منصورالرحمان آفریدی،ممبر پنجاب بار کونسل رائے نواز کھرل اورسابق ممبر پنجاب بار محمد رفیق جٹھول، سابق نائب لاہور ہائی کورٹ بار راشد لودھی، لاہورہائی کورٹ کے صدارتی امیدوار رانا اسد علی، سابق سیکرٹری لاہور ہائی کورٹ بار بابر مرتضی، سابق نائب صدر لاہورہائی کورٹ بارعامر جلیل صدیقی کے علاوہ زبیر خالد چودھری، ربعیہ باجوہ،،آفتاب اطہر، کاشف ضیاء رانجھا اورفہد اقبال گورائیہ سمیت دیگروکلاء نے شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -