جنوبی چھاؤنی، موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا 3رکنی گینگ گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)جنوبی چھاونی پولیس نے گلیوں اور بازاروں سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا گینگ گرفتارکر لیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی چھاؤنی، چوکی نادر آباد پولیس نے کارروائی کے دوران 3 رکنی متحرک موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ عمران عرف مانی، حنیف اور توقیرکو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 6 موٹر سائیکلیں، موبائل فونز, پسٹل اور گولیاں برآمدکر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے بازاروں اور گلی محلوں سے موٹر سائیکلیں چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ۔