گجر پورہ کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

گجر پورہ کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

  

لاہور(کرائم رپورٹر)گجر پورہ کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔بتایاگیا ہے کہ بھوگیوال کا رہائشی محمد فاروق گلی میں بجلی کی تار پر پائپ چڑھا رہا تھاکہ اچانک اس کا ہاتھ گیارہ ہزار وولٹ کی تاروں سے چھ گیا اور وہ کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گیا اور موقع پر دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے لاش کو قبضے میں لے کر پولیس کے حوالے کردی پولیس نے قانونی کارروائی کا عمل مکمل ہونے پر ورثاء کے حوالے کردی۔

مزید :

علاقائی -