برطرف ملازمین کاسپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہراحتجاج 

    برطرف ملازمین کاسپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہراحتجاج 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وفاقی اداروں کے برطرف ملازمین کاسپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے گیٹ کے باہراحتجاج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے فیصلے پرنظرثانی کامطالبہ کیا جس کے بعدمظاہرین سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار سے ملاقات کے بعد منتشر ہوگئے احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ دہائیوں تک اداروں میں فرائض سرانجام دئیے عمر کے آخری حصے میں بیروزگارکردیا گیا،ہمارامعاشی قتل نہ کیاجائے انہیں عہدوں پربحال کیاجائے انہوں نے مزید کہا کہ نظر ثانی کیس کی جلد سماعت کے لئے درخواست دائر کریں گے،لاہور کے بعد اب اسلام آباد میں احتجاج کیا جائے گا،اس موقع پرپولیس نے سپریم کورٹ کے باہررکاوٹیں کھڑی کرکے احتجاجی کارکنوں کو عدالت کی طرف بڑھنے سے روکے رکھا۔

مزید :

علاقائی -