زائد المیعادسٹنٹ ڈالنے کیخلاف درخواست پرفریقین کو جواب جمع کروانے کی مہلت

 زائد المیعادسٹنٹ ڈالنے کیخلاف درخواست پرفریقین کو جواب جمع کروانے کی مہلت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد وحید نے پی آئی سی میں دل کے مریضوں کو زائد المیعاد سٹنٹ ڈالنے کے خلاف درخواست پرفریقین کو جواب جمع کروانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 27اکتوبر تک ملتوی کردی،عدالت کے روبرو ایف آئی اے اور پنجاب حکومت کی جانب سے جواب داخل کردیا گیا ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ جعلی سٹنٹ سے متعلق ایف آئی آردرج کرکے معاملہ ڈرگ حکام کو بھجوا دیا گیا،پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے معاملے کی انکوائری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
درخواست گزاررانا سکندر ایڈووکیٹ کاموقف ہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کو زائدالمیعاد اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں، زائدالمعیاد اسٹنٹ ڈالنا مریضوں کی زندگی سے کھلنے کے مترادف ہے،  مئی کے زائد المیعاد اسٹنٹ جون میں مریضوں کو ڈالے گئے جو مجرمانہ غفلت ہے،عدالت سے استدعاہے کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی اورانہیں ان کے عہدوں سے ہٹانے کا بھی حکم دیاجائے۔

مزید :

علاقائی -