بادامی باغ، مزاحمت پر سی آئی اے پولیس اہلکار جاں بحق، ڈیفنس میں رقم کے تنازع پر فائرنگ، منشیا ت فروش ہلاک 

  بادامی باغ، مزاحمت پر سی آئی اے پولیس اہلکار جاں بحق، ڈیفنس میں رقم کے ...

  

         لاہور(کرائم رپورٹر) سی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس نے بادامی باغ کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش شہباز عرف بھنڈی کے گھر پر چھاپہ مارا اور اسے گرفتار کیا تو خواتین نے پولیس پارٹی سے مزاحمت شروع کر دی اس دوران پولیس اہلکار عبدالرزاق بے ہوش ہو کر گر پڑا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس ۱ے کے علاقے میں دو سگے بھائیوں نے ہربنس پورہ کے رہائشی اپنے دوست وقاص کو اپنے گھر کے باہر بلا پر اس کی کار پر فائرنگ کر کے اسے موقع پر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے 15کی اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان جبران اور نعمان کو گرفتار کرکے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر کے لاش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول وقاص منشیات فروش اور آئس نشے کا بڑا ڈیلر تھا مقتول وقاص نے قاتل جبران سے لاکھوں روپے آئس اور پارٹیوں کے لینے تھے جیسے ہی وہ پیسے لینے آیا تو جبران نے فیز 4 میں اپنے گھر کے باہر اسکو گولیاں مار دیں مقتول کو 14گولیاں لگیں جس سے اس کی موقع پر موت واقع ہو گئی دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ۔

مزید :

علاقائی -