بہن بھائی ملازموں پر تشدد کرنیوالی خاتون کی درخواست ضمانت خارج
لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے بہن بھائی ملازموں پر تشدد کرنے والی خاتون ملزمہ بشریٰ کی ضمانت کی درخواست خارج کردی جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالستار نے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،مقدمہ مدعی کی طرف سے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ملزمہ نے اپنے گھر میں کام کرنے والے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمہ نے بچوں بہن بھائی کو گرم استری سے جلایا، عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج کی جائے۔