ماں بیٹی سے بداخلاقی، چالان پراسکیوشن برانچ میں جمعکروادیاگیا

      ماں بیٹی سے بداخلاقی، چالان پراسکیوشن برانچ میں جمعکروادیاگیا

  

لاہور(نامہ نگار)چونگ میں ماں اور بیٹی سے بداخلاقی کے مقدمہ میں ملوث ملزموں کے کیس کاتھانہ چونگ پولیس نے چالان پراسکیوشن برانچ میں جمع کرا دیا  پراسیکیوٹر عبد الرؤوف وٹو چالان کی جانچ پڑتال کرینگے مقدمہ کے چالان میں ملزموں رکشہ ڈرائیور منصب اور عمر کو گناہ گار قرار دیا گیا ہے،مقدمہ میں ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں،مقدمہ کے چالان میں مزید کہا گیاہے کہ ملزمان نے 22 اگست کو ماں اور بیٹی کو اسلحہ کے زور پر بداخلاقی کا نشانہ بنایا،ماں اور بیٹی نے واقعہ میں ملوث ان دو ملزمان کی جیل میں شناخت کی، ملزمان 11اکتوبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں،سرکاری وکیل کا کہناہے کہ جانچ پڑتال کے بعد چالان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جمع  کرایا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -