میشا شفیع، ماہم جاوید‘ہمنہ رضا کو آخری موقع دیتے ہوئے 8 نومبر کو طلب کرلیا

    میشا شفیع، ماہم جاوید‘ہمنہ رضا کو آخری موقع دیتے ہوئے 8 نومبر کو طلب ...

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبدالرحمن نے گلوکارعلی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے خلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا عدالت نے ملزمان میشا شفیع، ماہم جاوید اور ہمنہ رضا کو آخری موقع دیتے ہوئے 8 نومبر کو طلب کر لیا عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع اور ماہم جاوید کی حاضری معافی کی درخواست بھی منسوخ کردی  عدالتی فیصلے میں مزید کہاگیاہے کہ ملزمہ فریحہ ایوب نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی،درخواست میں بتائی گئی وجہ قابل قبول نہیں ہے لیکن انصاف کے تقاضوں کے مطابق حاضری معافی منظور کی جاتی ہے، علی گل پیر کی جانب سے وارنٹ منسوخی کی درخواست منظور کی جاتی ہے، ملزمان کی جانب سے لینا غنی اور علی گل پیر کو سن چکی، اگلی تاریخ پر بحث کی جائے، 27 مارچ کو مشا شفی اور لینا غنی کی حاضری معافی عدالت میں پیش کی گئی تھی، ریکارڈ کے مطابق ملزمہ مشا شفی اور ماہم جاوید آج تک اس عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ریکارڈ کے مطابق مشا شفیع اور ماہم جاوید کی حاضری معافی منسوخ کی جاتی ہے، ایف آئی اے کی جانب سے مشا شفی اور ماہم جاوید کا ریکارڈ ابھی تک پیش نہیں کیا گیا، ملزمہ خواتین کو سمن کر کے اگلی تاریخ پر لازمی طلب کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -