کرکٹ میچز سے ٹریفک مسائل میں اضافہ کیخلاف درخواست پر متعلقہ حکام کونوٹس

کرکٹ میچز سے ٹریفک مسائل میں اضافہ کیخلاف درخواست پر متعلقہ حکام کونوٹس

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد کریم نے کرکٹ میچز کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل میں اضافہ کے خلاف درخواست پرکرکٹ بورڈ کے متعلقہ حکام اور سی ٹی اولاہورکو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا فاضل جج نے لوکل میچز کے دوران ٹریفک جام رہنے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے قراردیا کہ لوکل میچز کے دوران ٹریفک بند کرکے دیگر شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا جاتا ہے،ٹریفک کی وجہ سے سموگ میں بھی اصافہ ہورہا ہے،پنجاب حکومت میچرز کے لئے ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہونے دے، کرکٹ بورڈ اور پولیس حکام آج 8اکتوبرکو عدالت میں پیش ہوں،درخواست گزار شیزازذکاء ایڈووکیٹ کی طرف سے موقف اختیارکیاگیا کہ کرکٹ میچز کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بْری طرح متاثر ہو رہی ہے، ٹریفک بلاک ہونے سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید :

علاقائی -