ریور راوی پراجیکٹ کیخلاف درخواست پر وکلاء دلائل کیلئے طلب 

   ریور راوی پراجیکٹ کیخلاف درخواست پر وکلاء دلائل کیلئے طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریور راوی پراجیکٹ کے خلاف دائردرخواست پرپنجاب حکومت کے وکلا ء کو 12اکتوبر کودلائل کے لئے طلب کرلیا عدالت نے وقار اے شیخ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی،فاضل جج نے دوران سماعت قراردیا کہ تمام زرعی اراضی پر ڈویلپمنٹ کے لیے تبدیل کیا جا رہا ہے،حکومت انڈین لینڈ ایکویشن ایکٹ 2013 ء کا جائزہ لے،انڈین لینڈ ایکویشن ایکٹ کے تحت اگر زرعی اراضی کو ڈویلپمنٹ کے لیے استعمال کیا جائے تو متبادل زرعی اراضی دینا ہوگی۔
،ملک اس وقت خوراک کی کمی کامتحمل نہیں ہوسکتا، ریور راوی پروجیکٹ میں ایل ڈی اے نے ماسٹر پلان کہائی نہیں لکھا کہ یہاں شہر آباد ہوگا،اگر زرعی اراضی کو ہاؤسنگ سوسائٹی کو استعمال کریں گے تو متبادل نہیں دیں گے تو یہ بنیادی حقوق کی خلاف وزری ہے۔

مزید :

علاقائی -