ویکسی نیشن بوگس انٹری، ملزم کی درخواست ضمانت پر اینٹی کرپشن حکام سے ریکارڈ طلب

  ویکسی نیشن بوگس انٹری، ملزم کی درخواست ضمانت پر اینٹی کرپشن حکام سے ریکارڈ ...

  

لاہور(نامہ نگار)اینٹی کرپشن عدالت کے جج راجہ ارشد حسین نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی جعلی ویکسی نیشن لگائی جانے پر بوگس انٹری کرنے والے ملزم وارڈ بوائے کی ضمانت کی درخواست پراینٹی کرپشن حکام سے ملزم کا ریکارڈ طلب کرلیاہے،پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان نے میاں نواز شریف کو کورونا ویکسین لگائے جانے کی بوگس انٹری کی، مذکورہ ملزم سمیت اس کے ساتھی کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کیاتھا،اس کیس کی مزید سماعت 12 اکتوبر ہوگی۔

ملزمان کو گزشتہ روز ضلع کچہری کی عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بجھوارکھاہے۔

مزید :

علاقائی -