پاکستان اپنی دولت کو باہر جانے سے روکنے کیلئے نظام بہتر کر رہا ہے،عارف علوی 

   پاکستان اپنی دولت کو باہر جانے سے روکنے کیلئے نظام بہتر کر رہا ہے،عارف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاناما، پیراڈائز اور اب پینڈور پیپرز نے لوٹی ہوئی دولت کی منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہونے والی ہزاروں آف شور کمپنیوں کی تصدیق کی ہے پاکستان سے منسلک 700 کی غیر قانونی اور پیسے کے ذرائع کی تحقیقات ہونی چاہیے، لوٹی ہوئی رقم واپس لائی جائے۔ لیکن ان ٹیکس پناہ گاہوں کا کیا کریں؟۔ اپنے بیان میں صدر نے کہاکہ ایک صدی سے زائد  عرصے سے مغرب کے زیر سایہ ٹیکس پناہ گاہوں میں لوٹی ہوئی دولت چھپانے کی ایک طویل تاریخ ہے، یہ دولت ستائے ہوئے یہودیوں اور میرے ملک سمیت دیگر ممالک سے ہتھیائی گئی، کھربوں ڈالر  کی اس پیچیدہ اسکیم کا انداز اور طریقہ کار بالکل ایسٹ انڈیا کمپنی کی لوٹ مار جیسا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنی دولت باہر جانے سے روکنے کیلئے نظام بہتر کر رہا ہے،FATF نے اس میں ہماری مدد کی، ہماری دولت وصول کرنے والے ممالک نے لمبے عرصے تک دنیا کے غریبوں  کے استحصال سے خود کو امیر کیا۔ انہوں نے کہاکہ سکندر اور قزاق کے درمیان مکالمے میں، علامہ اقبال کے نزدیک،  چھوٹے، بڑے  لٹیرے ایک جیسے ہیں۔
عارف علوی 

مزید :

صفحہ اول -